مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پوش علاقے عمر پارک میں واقع مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں نصب ائیرکنڈیشنر شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس بات کا شدید خطرہ تھا کہ گھر میں سوئے ہوئے لوگ اس آگ اور اٹھنے والے دھوئیں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

 اس حوالے سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ گھر کے افراد کو باحفاظت فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیاخوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں