8 ملزمان گرفتار، 4 کلاشنکوف، 4 پسٹل 30 بور برآمد،
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، 8 ملزمان گرفتار، 4 کلاشنکوف، 4 پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ حمید اللہ ولد ربنواز سکنہ پھاتی پٹھانوالی سے پسٹل 30 بور، رہتاس خان ولد ہدایت اللہ خان سکنہ بیرولی سے کلاشنکوف، اسد خان ولد سید امیر خان سے کلاشنکوف، حیات اللہ خان ولد ممتاز اللہ خان سکنہ بٹیاں سے کلاشنکوف ، واصف خان ولد حفیظ اللہ خان سکنہ گلمیری سے پسٹل 30 بور، ارسلان خان ولد ضیاء اللہ خان سکنہ وتہ خیل سے پسٹل 30 بور، صدام خان ولد حیات اللہ خان سے کلاشنکوف، محمد اظہر سکنہ نصرت خیالانوالہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔