تین ڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی و موبائل چھین کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک11یم ایل کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر حامد رضا سے نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ۔
جبکہ سروسز کالونی کے محمد صفدر،سلطان ٹاؤن سلانوالی کے عبدالمجید، حویلی نتھوکہ کے محمد سلیم،فیصل ٹاؤن کے اسامہ ممتاز کے گھروں سے لاکھ روپے مالیت کا سامان،بڑھکن نون کے ظفر اقبال کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔