غیر استعمال شدہ کمر شل سرکاری زمینوں کی فوری نشاندہی کی جا ئے اے ڈی سی آر کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھوکھر کی زیر صدارت معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان اور اے سی عیسیٰ خیل خلیل نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی آر کو معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں مختلف غیر استعمال شدہ سرکاری زمینوں کو کاروباری سرگرمیوں کے استعمال میں لانے کے سلسلہ میں بریفنگ دی گئی۔اے ڈی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق بے روزگاری کے خاتمہ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے غیر استعمال شدہ کمر شل سرکاری زمینوں کی فوری نشاندہی کی جا ئے ۔تا کہ حکو متی احکا مات پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔