واپڈا پیغام یونین کا اجلاس افسروں کے رویے کی مذمت

واپڈا پیغام یونین کا اجلاس افسروں کے رویے کی مذمت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا پیغام یونین سرگودھا کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت رانا محمد بوٹا مرکزی سیکرٹری جنرل منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد خان کے پیغام یونین کے عہدیداران کے ساتھ مبینہ غیر منصفانہ اور جانبدارانہ رویے کی مذمت کی گئی اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مرحلہ وار عملدرآمد کے لیے منظوری مرکزی صدر سراج الدین ثاقب کو بھجوا دی گئی۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ افسران کی جانب سے ملازمین کے ساتھ غیر مناسب رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا پیغام یونین اپنے ملازمین کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں