محرم جلوسوں کے روٹس کلیئر نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش

محرم جلوسوں کے روٹس کلیئر نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش

محرم جلوسوں کے روٹس کلیئر نہ ہونے پر شہریوں میں تشویشمتعدد مقامات پر تجاوزات، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گہرے کھڈے مو جو د ہیں

بھیرہ (نامہ نگار) عشرہ محرم الحرام کی آمد کے باوجود شہر سے برآمد ہونے والے علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس تاحال مکمل طور پر کلیئر نہ کیے جا سکے ، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کے مطابق جلوسوں کے مقررہ راستوں پر متعدد مقامات پر تجاوزات، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گہرے کھڈے اور دیگر رکاوٹیں موجود ہیں، جبکہ کئی جگہوں پر بجلی کی تاریں خطرناک حد تک نیچے لٹک رہی ہیں، جو جلوسوں کی گزرگاہ میں شدید مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں۔علاقہ مکینوں اور جلوس منتظمین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو عزاداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کی صفائی، مرمت اور کلیئرنس انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ مذہبی رسومات پرامن اور محفوظ ماحول میں ادا کی جا سکیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر موجود تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں. بجلی کی لٹکتی تاروں کو اونچا کیا جائے ، سڑکوں کی مرمت کی جائے اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس بغیر کسی رکاوٹ اور مکمل تحفظ کے ساتھ اپنے مقررہ راستوں سے گزر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں