مولانا اﷲ وسایا کو 100 جلدوں کی علمی خدمات پر شیلڈ پیش

مولانا اﷲ وسایا کو 100 جلدوں کی علمی خدمات پر شیلڈ پیش

مولانا اﷲ وسایا کو 100 جلدوں کی علمی خدمات پر شیلڈ پیشمولانا اﷲ وسایا نے قلم و قرطاس کے ذریعے علمی جہاد کیا ہے : مقررین

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا کی مرکزی قیادت کی جانب سے تحریکِ ختم نبوت کے عظیم مجاہد مولانا اﷲ وسایا کو محاسبہ و احتساب قادیانیت کی 100 جلدوں کی علمی و تحقیقی خدمات سرانجام دینے پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس حوالے سے مرکزی جامع مسجد موتی بلاک نمبر 2 میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پہلی نشست کی صدارت مولانا اشرف علی اور مولانا عبدالجبار چکیروی نے کی جبکہ دوسری نشست کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے سرپرست مفتی محمد شاہد مسعود، امیر مولانا نور محمد ہزاروی اور مبلغ سرگودھا مولانا محمد خالد عابد نے کی۔مہمانِ خصوصی امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان حضرت مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی اور مولانا اﷲ وسایا تھے ۔اس موقع پر مرکزی قیادت نے مولانا اﷲ وسایا کو شیلڈ برائے حسنِ کارکردگی پیش کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اﷲ وسایا نے قلم و قرطاس کے ذریعے ایسا علمی جہاد کیا ہے جو تلوار سے بھی افضل ہے ۔ ان کی 100 جلدیں ختم نبوت کے تحفظ کا ایسا قلعہ ہیں جسے کوئی باطل مسمار نہیں کر سکتا۔آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر مولانا اﷲ وسایا نے حضرت مولانا نور محمد ہزاروی کو آئندہ تین سال کے لیے امیر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں