2 موٹر سائیکلوں کے ہولناک تصادم میں زخمی ہونیوالا دم توڑ گیا

2 موٹر سائیکلوں کے ہولناک  تصادم میں زخمی ہونیوالا دم توڑ گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)نور پور جھرکل روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے ہولناک تصادم میں زخمی ہونیوالا حافظ انوار حسین ولد مظہر عباس چوہان الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

حادثے میں حافظ انوار حسین کے بھائی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد سے الائیڈہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا تھا جہان اجوار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئی دوران علاج دم توڑگیا ، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں