بھلوال میں کارروائیاں، شراب اور چرس برآمد، دو ملزم گرفتار
بھلوال میں کارروائیاں، شراب اور چرس برآمد، دو ملزم گرفتار 150 لٹر شراب اور 620 گرام چرس برآمد کی گئی ، مقدمات درج
بھلوال (نمائندہ دنیا)تھانہ بھلوال صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نصر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150 لیٹر شراب اور 380 لیٹر لہن برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی میں تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے منشیات فروش وجاہت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 620 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔