چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
ملزم مظہر اور فیاض کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا مال بر آ مد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او کڑانہ محمد عمران نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم مظہر اور فیاض کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔