محرم الحرام کے دوران اندرون شہر رکشہ سٹینڈز ختم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پیش نظر اندرون شہر قائم رکشہ اسٹینڈز ختم کرکے متبادل انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
بلدیہ حکام کے مطابق گزشتہ روز جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بلاک 12، محمدی کالونی، استقلال آباد، نوری گیٹ، لاری اڈا سمیت متعدد مقامات پر عارضی رکشہ سٹینڈز قائم کیے جائیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے ۔حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں خصوصاً خواتین کو مشکلات سے بچانا ہے ۔بلدیہ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ متبادل رکشہ اسٹینڈز فوری طور پر فعال کیے جائیں اور ٹریفک نظام کو منظم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔