امام بارگاہ حکیم احمد خان پپلاں میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

 امام بارگاہ حکیم احمد خان پپلاں  میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

کندیاں (نمائندہ دنیا )محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے امام بارگاہ حکیم احمد خان پپلاں میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر منعقد کی گئی۔موک ایکسرسائز ایس ڈی پی او پپلاں حقنواز میکن اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کی نگرانی میں کی گئی، جس میں پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں