میانوالی:کشمیر پارک میں فیملیوں کو تنگ کیا جانے لگا

میانوالی:کشمیر پارک میں  فیملیوں کو تنگ کیا جانے لگا

میانوالی (نامہ نگار)ڈی سی کمپلیکس جہاز چوک کے قریب واقع کشمیر پارک میں شہریوں اور فیملیز نے انتظامی توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

کشمیر پارک شہر کی فیملیز اور بچوں کے لیے شام کے اوقات میں ایک اہم تفریحی مقام ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں پارک کے ماحول میں خلل پیدا ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق شام کے وقت کچھ شرپسند عناصر پارک میں آ کر فیملیز کو تنگ کرنے ، نامناسب جملے بازی اور ماحول خراب کرنے کی شکایات کا باعث بنتے ہیں، جس سے خواتین اور بچوں کے ساتھ آنے والے افراد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر پارک میں شام کے اوقات میں پولیس کی باقاعدہ ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ فیملیز کو محفوظ اور پرامن تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے اور پارک کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں