کندیاں سے لاہور جانیوالی میانوالی ایکسپریس پھر ٹھیکے پر دے دی گئی
میانوالی (نامہ نگار)کندیاں سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس (سابقہ ماڑی پیسینجر ٹرین) ایک مرتبہ پھر نجی شعبے کو نیلام کر کے ٹھیکے پر دے دی گئی ہے۔
قبل ازیں متعدد بار پرائیویٹ ٹھیکیداری سسٹم پر گاڑی چلائی جاتی رہی مگر کنٹریکٹر کو نقصان کی صورت میں بار بار پاکستان ریلوے کے سپرد کر دی جاتی رہی ہے اب پھر سے میانوالی ایکسپریس کو 147 اپ و 148 ڈاون ٹرین کو پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ایس جمیل کمپنی کو 40 کروڑ 10 لاکھ میں اوپن نیلامی میں دے دیا گیا ہے جلد نجی کمپنی ٹرین کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال کر افتتاح کر دے گی۔