تھانہ صدر میانوالی کی کارروائیاں، 4 ملزم گرفتار

تھانہ صدر میانوالی کی  کارروائیاں، 4 ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، بندوق 12 بور رپیٹر، رائفل 223 بور کلاشنکوف نما برآمد۔۔۔

مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ شمریز خان ولد رستم خان سکنہ گڈی خیالانوالہ سے رائفل 223 بور کلاشنکوف نما، امیر نواز ولد قدرت اللہ سکنہ محلہ عالم خیل، بلوخیل سے کلاشنکوف، امیر حمزہ ولد احمد خان سکنہ بلوخیل سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کی۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں