بھیرہ: عشرئہ محرم الحرام سکیورٹی کے سخت انتظامات
جلوس محلہ کھوکھراں سے برآمد ،چوک دروازہ چکوالہ پہنچ کر اختتام پذیر
بھیرہ (نامہ نگار)بھیرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں عشرئہ محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں جلوسوں اور مجالسِ عزا کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔یکم محرم الحرام کا روایتی جلوس گزشتہ شب محلہ کھوکھراں سے برآمد ہوا جو چوک دروازہ چکوالہ پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔مرکزی امام بارگاہ جلال شاہ بلڈنگ، دربار سفر سلطان، دربار فاضل امام شیرازی اور محلہ کھوکھراں میں منعقد ہونے والی مجالسِ عزا میں ذاکرین حضرات اہلِ بیتؑ کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔اس موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جن کی نگرانی سب ڈویژنل پولیس آفیسر رانا شاہد سلطان اور ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکار جلوس اور مجالس کے روٹس پر تعینات رہ کر سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔