انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ، نجی کالج کی طالبات کی کامیابی

 انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ، نجی کالج کی طالبات کی کامیابی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر تحصیل گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں نجی کالج سرگودھا کی طالبات زہنیرہ رزاق اور کشف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور فاتح ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے رجحان کو بڑھانے کے لیے اس نوعیت کے مقابلے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور مناسب مواقع ملنے پر قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔اس موقع پر کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس جنید خان نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں