کالاباغ:محرم الحرام سکیورٹی کے تحت موک ایکسرسائز
پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 نے شر کت کی
کالاباغ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے سلسلے میں کالاباغ بازار پیر چھوٹا چوک میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔یہ موک ایکسرسائز ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل اشرف علی اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، شرپسند عناصر کی ممکنہ کارروائی، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔اس دوران مختلف فرضی حالات میں سیکیورٹی اقدامات، مشتبہ افراد کی گرفتاری، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور فوری ریسپانس کے عملی مظاہرے کیے گئے ۔