اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کا جلوس روٹ کارخانہ بازار کا اچانک دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال مخدوم کے ہمراہ اندرون شہر اعزاء داری جلوس روٹ کارخانہ بازار کا اچانک دورہ کر کے سڑک پر پیچ ورک کے جاری کام میں اس کے معیار، رفتار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔
اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اعزاء داروں و شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعمیراتی اور مرمتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت میسر آ سکے ۔ اس موقع پر سی او احمد بلال مخدوم نے بتایا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔