میانی:گھوگھیاٹ دربار شاہ بخاری میں 3محرم الحرام کا ماتمی جلوس برآمد

میانی:گھوگھیاٹ دربار شاہ بخاری  میں 3محرم الحرام کا ماتمی جلوس برآمد

میانی (نامہ نگار) گھوگھیاٹ میں واقع دربار شاہ بخاری پر 3محرم الحرام کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلسِ عزا اور ماتمی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کا اہتمام ملازم حسین، شکیل اکبر اور نوید اکبر کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ مجلسِ عزا کے بعد شبیہہ ذوالجناح اور علم پاک کا ماتمی جلوس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا، جس میں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں