مذہبی منافرت پھیلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

 مذہبی منافرت پھیلانے والے  شخص کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متنازعہ تشہیر ی پیغامات کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق لیاقت کالونی پھلروان کے رہائشی راشد نے متعدد افراد کی آرٹیفیشل تاریخی تصاویر بنا کر پمفلٹ تیار کئے اور ان پر مذہبی شخصیات کے بارے میں گستاخانہ تحریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں