میانوالی:ڈی پی او اور ڈی سی کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

میانوالی:ڈی پی او اور ڈی سی کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

میانوالی:ڈی پی او اور ڈی سی کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہفول پروف سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا :ڈی پی او

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔دورے کے دوران دونوں افسروں نے ضلع بھر کی امام بارگاہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جاری سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج سیف سٹی ڈی ایس پی عبد الرحمن نے ڈی پی او اور ڈی سی میانوالی کو محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات، کنٹرول روم کی کارکردگی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے ، جبکہ حساس مقامات اور امام بارگاہوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اداروں کے باہمی رابطے کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جائے ۔دورے کے دوران متعلقہ پولیس و انتظامی افسران بھی موجود تھے اور کنٹرول روم کی عملی مانیٹرنگ کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں