اشیائے خوردونوش مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشیائے خوردونوش مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکمقیمتوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے :افسروں کو ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک نے سرگودھا سمیت چاروں اضلاع کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ پولٹری فارمرز، دودھ کے پروڈیوسرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان باہمی رضامندی سے طے شدہ سرکاری نرخوں پر دودھ، گوشت، مرغی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران شہر بھر میں دودھ، مرغی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں اور قیمتوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے ۔انتظامیہ کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔