چوری و نقب زنی کی وارداتیں، سرکاری سکول سے سامان اڑا لیا
چوری و نقب زنی کی وارداتیں، سرکاری سکول سے سامان اڑا لیا مختلف گھروں سے 50 لاکھ کا سام چوری ،لاکھوں روپے کی زرعی مشینری بھی غائب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں چوری اور نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔گورنمنٹ پرائمری سکول گجرات روڈ سالم سے پنکھے ، ٹوٹیاں، موٹر اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئیں۔ اسی طرح محلہ شمس آباد کے محمد ندیم، نور پورن نون کے محمد ریاض، موضع چاوہ کے فیصل اعجاز، کوٹ مومن کے مدثر نذیر، 20 جنوبی کے بلال احمد، جہان آباد کے محمد اعظم اور 118 شمال کے سہیل کے گھروں سے نصف کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال و زر چوری کر لیا گیا۔مزید وارداتوں میں چک 9 ایم ایل کے طاہر محمود کے زرعی فارم، 11 جنوبی کے شمس الحسن کے دفتر سے نقدی اور قیمتی سامان، جبکہ کوٹ راجہ کے شعیب حسن کی ٹیلر شاپ سے 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کے غیر سلے کپڑے چوری ہوئے ۔اسی طرح پھلروان سے جہانگیر علی کا رکشہ، بھیرہ تحصیل کچہری سے راحیل احمد، ٹی ایچ کیو بھیرہ کے باہر سے محمد رمضان شاہد، اولڈ سول لائن سے محمد حیات، بلاک نمبر 14 سے محمد انتظار اور مٹھہ لک سے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔مزید برآں 174 شمالی کے محمد بلال افضل کے ڈیرہ سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کے مویشی جبکہ مٹیلہ کے علی شیر کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری بھی چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔