دائودخیل:پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ‘ 7جواری گرفتار

دائودخیل:پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ‘ 7جواری گرفتار

دائودخیل:پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ‘ 7جواری گرفتار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جاری ‘ 44ہزار روپے کی رقم بھی برآمد

داودخیل (نمائندہ دنیا)تھانہ داودخیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریوں کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی 44 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ داودخیل سب انسپکٹر مقبول خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ڈولی دانہ میں کارروائی کی۔ پولیس نے جواء کھیلنے میں مصروف 7 افراد محمد اکبر، ذکاء اللہ، نصراللہ، حمایت اللہ، محمد جنید، سمیع اللہ اور فاخر نواز کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 44 ہزار روپے کی رقم قبضے میں لے لی۔پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف تھانہ داودخیل میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں