حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیوں کو ریلیف دیا ،ملک مختار احمد
کندیاں ، میانوالی(نمائندگان دنیا)سابق صدر پپلاں بار اور سینئر قانون دان ملک مختار احمد تلوکر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔
حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیوں کو ریلیف دیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ شوگر، آئی پی پیز اور پٹرولیم مافیا حکومتی سرپرستی میں عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔ موجودہ بجٹ عوامی ریلیف سے محروم اور کرپشن پر مبنی ہے جبکہ قومی اداروں کی نجکاری اور عوام دشمن پالیسیوں نے حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے دیانتدار، اہل اور عوام دوست قیادت ناگزیر ہے۔