تعطیلات کے بعد ریلوے اسٹیشن لاری اڈوں’ ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کا بے پناہ رش

تعطیلات کے بعد ریلوے اسٹیشن  لاری اڈوں’ ویگن اسٹینڈز پر  مسافروں کا بے پناہ رش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث ہفتہ کے روز ریلوے اسٹیشن’ لاری اڈوں’ ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا لاہور’ راولپنڈی’ فیصل آباد’ ملتان’ پشاور سمیت دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں کا بے پناہ رش تھا۔

 متعدد ٹرانسپورٹرز نے اڈوں پر گاڑیاں کم کردیں، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور سیٹ کے حصول کیلئے مسافر من مانے کرائے دینے پر مجبور رہے ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی، جس سے ٹرانسپورٹروں کو لوٹمار میں آسانی رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں