بزنس پارٹنر کر پھنسانے کی کوشش کرنیوالا ہوٹل مالک قانون کی زد میں آ گیا

بزنس پارٹنر کر پھنسانے کی کوشش کرنیوالا  ہوٹل مالک قانون کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے کر بزنس پارٹنر کر پھنسانے کی کوشش کرنیوالا ہوٹل مالک قانون کی زد میں آ گیا۔

 پولیس کے مطابق دودہ سے یاسر عرفان نے کال کی کہ اس کے ہوتل میں داخل ہو کر ملزمان نے ڈکیتی کی وار دات کی ہے جس پر فوری پولیس بھجوائی گئی ، ابتدائی چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا اپنے بزنس پارٹنر عامر شہزاد سے لین دین پر جھگڑا ہو اجسے پھنسانے کیلئے ملزم نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایاجس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں