شاہپور کے قصبہ آلہ آباد میں پرانا مسجد و مدرسہ کا تنازع حل

شاہپور کے قصبہ آلہ آباد میں  پرانا مسجد و مدرسہ کا تنازع حل

شاہپور صدر (نامہ نگار) دو مسالک کے درمیان پرانا مسجد و مدرسہ کا تنازع معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا کریم داد جھمٹ ،رانا اسد حیات جھمٹ کی خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوگیا ۔

دومسالک کے درمیان مسجد ومدرسے کا تنازع محض ایک عمارت کا مسئلہ نہیں ہوتا، اس کے ساتھ عقائد، مذہبی جذبات اور برادری کا باہمی احترام جڑا ہوتا ہے ۔ اس لیے زبردستی یا قانون کی دھمکی سے حل وقتی ہوتا ہے۔ ، مستقل نہیں یہ بات معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا کریم داد جھمٹ نے دو مسالک کے درمیان دیرینہ مسجد اور مدرسہ کے تناع پر صلح کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں