منتظمین جلوس و مجالس عزاکے تمام افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ڈپٹی کمشنر بھکر

منتظمین جلوس و مجالس عزاکے  تمام افراد کا تہہ دل سے شکر  گزار ہوں ،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ الحمدﷲ ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام باخیر وعافیت اختتام پذیر ہوگیا ہے اس دوران مثالی ہم آہنگی،

اخوت وبھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،ضلع کے منتخب عوامی نمائندگان،ممبران ضلعی امن کمیٹی،منتظمین جلوس و مجالس عزا،انجمن تاجران،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے تمام افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے حسب سابق امن و امان کی روایات کو قائم رکھا۔ اور محرم الحرام میں امن پسندی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور معاون کردار ادا کیا جس سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں