اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد کو سراہا
بھیرہ(نامہ نگار)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد اور عوامی سہولت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دینے والے تمام سرکاری محکموں کے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ۔۔
سب نے انتہائی زمہ داری لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔انہوں نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر رانا شاہد سلطان ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل ستھرا پنجاب کمپنی کے منیجر میاں متین یسین چیف آفیسر حافظ نعمان اشرف پیرا فورس کے رانا تنزیل الرحمن محمد شکیل ریسکیو 1122 محمد طارق اور حساس اداروں کے میاں محسن اقبال اسد مجاہد کھوکھر مطیع الرحمن اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے ۔