محرم میں مثالی امن و امان کا قیام انتظامیہ، علما اور عوام کے تعاون کا نتیجہ :سید علی جعفر نقوی

محرم میں مثالی امن و امان کا قیام  انتظامیہ، علما اور عوام کے تعاون  کا نتیجہ :سید علی جعفر نقوی

بھیرہ (نامہ نگار)ضلع امن کمیٹی کے رکن سید علی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ اسلام امن، بھائی چارے ، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے ۔

 نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ اور خانوادۂ رسولؐ نے دینِ اسلام کی سربلندی، حق اور صداقت کی خاطر عظیم قربانیاں دے کر انسانیت کو صبر، استقامت اور ایثار کا لازوال پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع سرگودھا میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے مثالی کردار ادا کیا۔ فول پروف سکیورٹی انتظامات اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ضلع سرگودھا نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ید علی جعفر نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ سرگودھا کے عوام، انتظامیہ اور تمام مکاتبِ فکر نے اتحاد و یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی یہ فضا آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں