گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زائرین کیلئے سبیلِ علی اصغرؓ

گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر  اہتمام زائرین کیلئے سبیلِ علی اصغرؓ

داؤدخیل (نمائندہ دنیا)گل بانو ویلفیئر فاؤنڈ یشن رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام 11محرم الحرام کے موقع پر پکی شاہ مردان میں ضلع بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کیلئے سبیل علی اصغرؓ قائم کی گئی۔

زائرین کی سہولت کے پیشِ نظر خواتین اور مردوں کیلئے سبیلوں کا انتظام کیا گیا، جہاں فاؤنڈیشن کی خواتین اور مرد رضاکار ٹیموں نے خوش اخلاقی اور جذبئہ خدمت کیساتھ پانی اور ٹھنڈے مشروبات پیش کیے ۔اہلِ علاقہ اور زائرین نے گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید دانش نے کہا کہ \"گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ، نسل، مسلک اور زبان صرف انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ محرم الحرام کے مقدس ایام میں زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے ، اور ہم آئندہ بھی اسی جذ بہ خدمت کے ساتھ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں