محمد یار والہ کی معروف سماجی شخصیت ملک سیف اللہ ڈیسی کی اہلیہ سپردِ خاک

محمد یار والہ کی معروف سماجی شخصیت  ملک سیف اللہ ڈیسی کی اہلیہ سپردِ خاک

موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ کے نواحی علاقے محمد یار والہ کی معروف سماجی شخصیت اور سب انسپکٹر (ر) ملک سیف اللہ ڈیسی کی شریک حیات انتقال کر گئیں۔

مرحومہ، ملک محمد عمران، ملک محمد عرفان، ملک محمد عامر اور ملک محمد ذیشان ڈیسی (ڈیسینٹ موبائل شاپ، پائی خیل) کی والدہ تھیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ محمد یار والہ کی جنازہ گاہ میں پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت سید محمد ہاشم شاہ کاظمی نے پڑھائی۔ اس موقع پر حافظ محمد اکرم اور ذکاء اللہ خان بھی موجود تھے ۔نمازِ جنازہ اور تدفین میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں