تین مختلف واقعات ، بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کو شش

تین مختلف واقعات ، بچیوں  کے ساتھ زیادتی کی کو شش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین مختلف واقعات کے دوران 126شمالی میں توقیر نامی شخص نے ہمسائے کی بیٹی 12سالہ(ا)جو کہ دینی تعلیم کیلئے آئی تھی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

اسی طرح اودیاں شریف میں ثناء اﷲ نے مبینہ طور پر آٹھ سالہ زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،علاوہ ا زیں 112شمالی میں بھی 8سالہ(ا)جو کہ چیز لینے قریبی دکان پر جا رہی تھی کو قیصر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی پولیس نے ورثاء کی اطلاعات ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں