آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کا اجلاس ، اہم امور پر غور
آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کا اجلاس ، اہم امور پر غور ویلفیئر کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش ، باہمی اتحاد پر زور دیا گیا
بھیرہ (نامہ نگار): ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی عہدیداران، سپریم کونسل کے اراکین، بھیرہ، میانی سرکل اور مختلف یونین کونسلوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں برادری کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ویلفیئر کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری نے میڈیا کو بتایا کہ یومِ عاشور کے موقع پر علی پور سیداں میں حکیم مہر محمد عدنان کی نگرانی میں پانی جبکہ ریلوے اسٹیشن بھیرہ کے سامنے مہر محمد اقبال کی جانب سے دودھ کی سبیل لگائی گئی۔ علاوہ ازیں مرکزی صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مہر محمد اقبال کو فریضئہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی گئی، مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، جبکہ مہر محمد افضل عطاری اور مہر محمد اشرف کی بطور ممبر سپریم کونسل توثیق بھی کی گئی۔