عید پر اعلی ٰ کارکردگی ،محکموں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ اپنے آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران عیدالاضحیٰ کے مثالی انتظامات، محرم الحرام کے سلسلہ میں بروقت اور مؤثر تیاریوں۔
اور ریونیو وصولی میں صوبہ پنجاب میں ضلع سرگودھا کو پہلی پوزیشن دلانے پر ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ سرگودھا کی ٹیم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، شہری سہولیات کی فراہمی اور مجموعی انتظامات میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے منصوبہ بندی، فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا۔