9افراد گرفتار ،اسلحہ اور شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران، 9افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ اسلحہ اور شراب بر آمد کر لی گئی۔
سٹی پولیس جوہرآباد نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے 40لٹر ،جوڑہ کلاں پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے 37لٹر دیسی شراب بر آمد کی، کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک تیس بور پسٹل، ایک بندوق بارہ بور 4کارتوس اور کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص سے ایک تیس بور پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کئے تمام ملزمان کیخلاف شراب فروشی کے الزام میں امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کے کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔