ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی، جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس اور رکشہ پارکنگ فیس کے ٹھیکے نیلام نہ ہو سکے
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی کے باعث 29 جون کو جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس اور رکشہ پارکنگ فیس کے ٹھیکے نیلام نہ ہو سکے ۔
بتایا گیا ہے کہ مورخہ 29 جون کو سال برائے 2026 تا سال برائے 2027 کے لیے میونسپل کمیٹی سلانوالی نے جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس اور رکشہ پارکنگ فیس کے ٹھیکے نیلام کرنے تھے جو ٹھیکے داروں کی عدم دلچسپی کے باعث نیلام نہ ہو سکے ذرائع کے مطابق ٹھیکوں کی دوبارہ نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔