15جون سے لاپتہ 8سالہ بچی بازیاب نہ ہو سکی

 15جون سے لاپتہ 8سالہ بچی بازیاب نہ ہو سکی

15جون سے لاپتہ 8سالہ بچی بازیاب نہ ہو سکی بچی کی گمشدگی کے باعث والدین اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال

سلانوالی(نمائندہ دنیا) پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور کوشش کے باوجود 15جون سے لاپتہ8سالہ بچی عروج فاطمہ بازیاب نہ ہو سکی بچی کی گمشدگی کے باعث والدین اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال راتوں کی نیند اور دن کا سکون ختم غم زدہ خاندان وسوسوں اور اندیشوں کا شکار ہو کر رہ گیا بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 138 جنوبی کے رہائشی محمد شیر ولد ملا کی 8 سالہ بیٹی عروج فاطمہ 15 جون کو گھر سے گاؤں کی دکان سے چیز لینے کے لیے نکلی گلی میں ریڑھی سے برف کا گولا خریدا اور اس کے بعد غائب ہو گئی بچی کی گمشدگی کو 20 روز ہونے کو آئے ہیں لیکن تا حال بچی کا کوئی اتا پتا نہ چل سکا بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے شبہ کی بنیاد پر کچھ افراد کو حراست میں لیا تھا اور کچھ افراد ابھی بھی پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے مگر بچی کی بازیابی کے لیے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو جس جدید انداز میں تحقیقات کرنی چاہیے تھی وہ نہ ہوئی اور اب تک بچی کی بازیابی کے لیے جو تفتیشی عمل دہرایا گیا ہے وہ سب روایتی ہے سلانوالی کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے گم شدہ بچی عروج فاطمہ کی جلد بازیابی کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں