شہری کو قریبی دوستوں نے 18لاکھ روپے سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 44 جنوبی کے رہائشی زین العابدین نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دیرینہ تعلقات اور اعتماد کی بنیاد پر تبسم اقبال اور مظفر اقبال کو 18 لاکھ روپے بطور امانت دیے تھے۔
تاکہ وہ یہ رقم فیصل آباد میں اس کے قریبی عزیز کے حوالے کر دیں۔ تاہم ملزمان نے رقم مطلوبہ شخص تک نہ پہنچائی، بعد ازاں ملزمان نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ رقم اپنے ذاتی استعمال میں لا چکے ہیں اور مقررہ تاریخ تک واپسی کا وعدہ کیا، لیکن بعد میں رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔