غیر قانونی واٹر کنکشن منقطع کرنے کے دوران سرکاری امور میں مداخلت کا مقدمہ

غیر قانونی واٹر کنکشن منقطع کرنے کے دوران سرکاری امور میں مداخلت کا مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کینٹ بورڈ سرگودھا کے عملے پر غیر قانونی واٹر کنکشن منقطع کرنے کے دوران مبینہ حملے اور سرکاری امور میں مداخلت کا معاملہ ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ کینٹ بورڈ کا عملہ واٹر سپلائی سپروائزر رانا الیاس کی سربراہی میں کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات پر سلطان مل 49 ٹیل کے سامنے واقع ایک سروس اسٹیشن کا مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشن منقطع کرنے پہنچا، جہاں بغیر این او سی کاروبار چلائے جانے کا الزام بھی عائد کیا گیا کارروائی کے دوران ملزم عابد اور اس کے چھ نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر سرکاری عملے سے ہاتھا پائی کی، تشدد کیا، لوہے کے راڈ استعمال کیے اور سرکاری گاڑی پر پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہوئی،کینٹ بورڈ حکام کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں