اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار
اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا اساتذہ
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں آفٹرنون سکول پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مسلسل خدمات انجام دینے کے باوجود گزشتہ 12 ماہ سے انہیں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیااساتذہ کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ متعدد اساتذہ قرض لے کر اپنے گھروں کا نظام چلا رہے ہیں متاثرہ اساتذہ اور تنظیموں نے حکومتِ پنجاب اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بقایا تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور آئندہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ معاشی پریشانی سے نکل کر یکسوئی کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔