بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اقدامات پر غور
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اقدامات پر غور تمام محکموں نے شعبوں کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی پی او صہیب اشرف، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل حارث، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، پٹرول کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام، ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ کے خاتمے ، مرکزی شاہراہوں اور ہائی ویز پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مربوط اقدامات پر غور کیا گیا۔ اِجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے ، مدارس کی جاری رجسٹریشن ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی، سمگلنگ میں ملوث گوداموں اور سمگل شدہ اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی، بجلی چوری کی روک تھام، عوامی آگاہی مہم کو مؤثر بنانے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔