تعلیم کا مستقبل کانفرنس آج کوہسار یونیورسٹی مری میں ہوگی

تعلیم کا مستقبل کانفرنس آج کوہسار یونیورسٹی مری میں ہوگی

تعلیم کا مستقبل کانفرنس آج کوہسار یونیورسٹی مری میں ہوگی سرپرست اعلیٰ وائس چانسلر یونیورسٹی اف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ہوں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام چوتھی کانفرنس بعنوان ‘‘تعلیم کا مستقبل 10اور 11کو کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ملک کے نامور ماہر تعلیم، وائس چانسلرز اور محققین شرکت کریں گے ۔ چوتھی کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ وائس چانسلر یونیورسٹی ااف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ہوں گے جب کہ مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ محقق اورسائنسدان کو آرڈی نیٹر جنرل او آئی سی کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ہوں گے ۔ اس موقع پر وطن عزیز کے اہم ماہر تعلیم اور وائس چانسلرز جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور شامل ہیں خصوصی خطاب کریں گے ۔کانفرنس میں ایک باقاعدہ پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں