ڈرین کا منصوبہ ایک طرف شدید سست روی کا شکار

 ڈرین کا منصوبہ ایک طرف شدید سست روی کا شکار

ڈرین کا منصوبہ ایک طرف شدید سست روی کا شکار ڈرین مکمل ہونے سے قبل ہی مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی

بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بھیرہ شہر میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے تعمیر کیے جانے والے واٹر ٹینک اور اس سے ملحقہ ڈرین کا منصوبہ ایک طرف شدید سست روی کا شکار ہے جبکہ ناقص تعمیراتی مٹیریل کے استعمال کے باعث ڈرین مکمل ہونے سے قبل ہی مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ منصوبہ پائیدار اور معیاری ہو۔شہریوں محمد ارشد، جمیل احمد، اسد علی، محمد نعیم، محمد نواز، بلال احمد، ارشد حسین اور محمد طارق نے ڈرین کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سریے اور دیگر مٹیریل کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینک کے اطراف حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر وقت کسی بھی سنگین حادثے کا خدشہ موجود ہے اور سرکلر ڈرین کے راستے سے گزرنے والے ڈمپرز اور دیگر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث ڈرین کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں