دریائے سندھ کے کٹاؤ سے سینکڑوں کنال اراضی دریا برد
دریائے سندھ کے کٹاؤ سے سینکڑوں کنال اراضی دریا برد عوام کے سروں پر سیلاب کے خطرات کے بادل منڈلا رہے ،امین اللہ خان
داؤدخیل(نماندہ دنیا)دریائے سندھ کے کٹاؤ سے محمد شریف والی کی سینکڑوں کنال اراضی دریا برد ہو چکی ہے عوام کے سروں پر چوبیس گھنٹے سیلاب کے خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کسی نے عوام کی داد رسی کرنا گوارہ نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہارایم پی اے امین اللہ خان پی پی 86 کا محمد شریف والی کا دورہ دریا سندھ کے کٹاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ یہ ظلم ہے کہ غریب عوام کی سینکڑوں کنال اراضی دریا برد ہو چکی ہے لوگ اپنے علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اور فارم 47کی حکومت ستو پی کر سو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو محمد شریف والی دریا برد ہونے کا خطرہ ہے ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی فوری ایکشن لیکر اس کٹاو کے لیے ہنگامی اقدامات کریں اور عوام کو کٹاؤ سے بچائیں میں اسمبلی میں بھی محمد شریف والی کے کٹاؤ کے لیے آواز بلند کرونگا تاکہ جلد اس کا سدباب ہو سکے ۔