25 محرم کوبرآمد مرکزی جلوس کے سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ

 25 محرم کوبرآمد مرکزی جلوس کے سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ

25 محرم کوبرآمد مرکزی جلوس کے سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ جلوس کے مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ،ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس آفیسر صہیب اشرف کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 25 محرم الحرام کو سرگودھا شہر سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی رانا منور غوث نے خصوصی شرکت کی جبکہ اے ڈی سی جی رانا محمد ابوبکر اور ممبران امن کمیٹی بھی شریک تھے ۔اجلاس میں جلوس کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ جلوس کے مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ انہوں نے محرم الحرام کے پہلے مرحلے کے دوران بہترین تعاون، نظم و ضبط اور مثالی کوآرڈینیشن پر ضلعی امن کمیٹی، عزاداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ 25 محرم، چہلم حضرت امام حسین? اور 28 صفر کے جلوسوں کے دوران بھی برقرار رکھا جائے تاکہ امن و امان کی فضا قائم رہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 25 محرم الحرام کا مرکزی جلوس بروز ہفتہ 11 جولائی سہ پہر 3 بجے امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے برآمد ہوگا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں حسین چوک، کارخانہ بازار، امین بازار اور شربت چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 میں اختتام پذیر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں