فیسکو شاہ پور نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا

 فیسکو شاہ پور نے غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا

شاہ پور ( نمائندہ دنیا )جیسے جیسے روز بروز گرمی اور حبس میں اضافہ ھوتا جارھا ھے فیسکو شاہ پور نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ھے جو بلا جواز ھے ۔

شہریوں کا کہنا ھے بجلی کی بندش سے گھریلو خؤاتین اور بچوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے ۔ رات کو بار بار بجلی کی بندش سے شہری اپنی نیند بھی پوری نہیں کر پارھے شہریوں نے فیسکو شاہ پور سے مطالبہ کیا ھے کہ گرمی رات دن شدید ھے اس میں بجلی کی بندش ایک ظالمانہ قدم ھے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فل فور ختم کر کے بلا تعطل بجلی فراھم کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں