نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی خدمت کا ایک عملی نمونہ ثابت ہوگا ، افتخار احمد مغل
بھلوال( نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر افتخار احمد مغل نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کا ایک عملی نمونہ ثابت ہوگا۔
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے علاقہ بھر کے لوگوں کو اب دوردراز شہروں لاہور،فیصل آباد یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ضلع سرگودہا میں ہی انہیں بہترین طبی سہولیات میسرآئینگی یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید طرز پر تعمیرہونیوالا ایک بے مثال منصوبہ ہے جس کے قیام سے عوام کی جان ان مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں سے چھوٹ جائیگی جہاں پر وہ بھاری بھرکم فیسیں اور ہسپتال کے اخراجات برداشت کرکے اپنا علاج معالجہ کرواتے ہیں۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے انہیں حکومتی سطح پر بہترسے بہترطبی سہولیات میسر آئینگی انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودہا سمیت تحصیل بھلوال کے عوام بھی حکومت کے اس میگا پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کرینگے ۔